پوری دنیا کا حکمران - Lunar Gaze Lunar Gaze: پوری دنیا کا حکمران
Breaking
Loading...

Responsive Ad Slot

National

History

پوری دنیا کا حکمران

وہ حکمران جس کو ساری دنیا کے حکمران سلطان العالم (سارے عالم کا حکمران) کہتے تھے۔ "میرا سلطان" نامی ڈرامے کے ذریعے ان کی سیرت کو بگاڑ کر دنیا کو دکھانے

وہ حکمران جس کو ساری دنیا کے حکمران سلطان العالم (سارے عالم کا حکمران) کہتے تھے۔ "میرا سلطان" نامی ڈرامے کے ذریعے ان کی سیرت کو بگاڑ کر دنیا کو دکھانے کی کوشش کی گئی. اس ڈرامے میں انھیں صرف حرم کی خواتین میں مشغول اور ان کے نازنین اٹھاتے اور عیاش پرست دکھایا گیا ہے۔ 
یہ ہیں عثمانی سلطنت کا دسویں سلطان سب سے عظیم حکمران سلیمان القانونی رحمہ اللہ۔ سلیمان نے 48 سال حکومت کی۔ انھی کے دور میں خلافت عثمانیہ سپرپاور بن گئی۔ انھوں نے ہی سنت کو دوبارہ زندہ کیا۔ بدعات کا قلع قمع کیا۔ باغیوں اور سازشیوں سے ریاست کو پاک کیا۔

تمام مسلم اور غیر مسلم مورخین اس بات پر متفق ہیں کہ خلافت عثمانیہ کا سنہری دور اس وقت تھا جب سلیمان القانونی خلیفہ تھے۔
انہوں نے مملکت کے لیے قانون سازی کا جو خصوصی اہتمام کیا اس کی بنا پر ترک انہیں سلیمان قانونی کے لقب سے یاد کرتے ہیں جبکہ مغرب ان کی عظمت کا اس قدر معترف ہے کہ مغربی مصنفین انہیں سلیمان ذیشان یا سلیمان عالیشان اور سلیمان اعظم کہہ کر پکارتے ہیں۔ ان کی حکومت میں سرزمین حجاز، ترکی،مصر، الجزائر، عراق، کردستان، یمن، شام، بیت المقدس،خلیج فارس اور بحیرہ روم کے ساحلی علاقے، یونان اور مشرقی و 
مغربی ہنگری شامل تھے۔

Suleiman the Magnificent - Wikipedia                          

انہوں نے ہی جہاد کو عروج پر پہنچایا۔ ان کی زندگی کا سب سے اہم معرکہ "موھاکس" ہے، جس پر پورے یورپ میں ماتم کیا گیا تھا۔

امت مسلمہ کا یہ عظیم قائد جن کی فوج کا ساری دنیا احترام کرتی تھی، اور ان کی فوج کی حر کت سے صلیبی حکمرانوں پر لرزہ طاری ہوتا تھا، اور ان کی حکومتیں ہل جاتی تھیں۔ ان کے عہد میں مسلم افواج یورپ کے قلب میں پہنچ گئی تھیں۔ دو بار ان کی فوج فینا کے فصیلوں سے ٹکرائی۔ ان کے زمانے میں خلافت عثمانیہ تین براعظموں تک پھیل گئی، ایشیا، یورپ اور افریقہ۔

سلیمان عالی شان کے دور میں خلافت عثمانیہ بلا شرکت غیر دنیا کی واحد سپر پاور بن گئی جس کے بارے میں کسی کو اختلاف بھی نہیں۔ انھی کی فوج دنیا میں نمبر 1 تھی۔ انھی کا اسلحہ سب سے جدید اور خوفناک ہوا کر تا تھا۔ سمندروں، ساحلوں، بندر گاہوں اور آبی گزرگاہوں پر انہی کی فوج کا راج تھا۔

جرمن مورخ "ہالمر" کہتا ہے کہ یہ سلطان ہمارے لیے صلاح الدین ایوبی سے بھی بڑا خطرہ تھے۔ انگریز تاریخ دان " ہارورڈ " کہتا ہے کہ ان کی موت کا دن ہی صلیبی دنیا کے لیے عید کا دن ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلم نوجوانوں کو اپنے اس ہیرو کی سیرت کا علم نہیں۔ وہ صرف مغربی ڈراموں اور فلموں کے ذریعے ان کا نام سنتے ہیں، جن میں ان کی سیرت کو بگاڑ دیا گیا ہے۔ سلطان سلیمان القانونی خادم الحرمین الشریفین اسلامی تاریخ کا ایسا نام ہے جس پر خود تاریخ بھی نازاں ہے۔ ان کے تذکرے کے بغیر تاریخ 
                 کچھ بھی نہیں۔

No comments

Post a Comment

Don't Miss
LunarGaze © all rights reserved
made with by templateszoo