"ہم عرب لوگ ہمیشہ شھید بھٹو کے احسان مند رہیں" - Lunar Gaze Lunar Gaze: "ہم عرب لوگ ہمیشہ شھید بھٹو کے احسان مند رہیں"
Breaking
Loading...

Responsive Ad Slot

National

History

"ہم عرب لوگ ہمیشہ شھید بھٹو کے احسان مند رہیں"


لبیا کے سابق انقلابی حکمران شھید معمر قذافی نے اپنی یادوں کی کتاب میں شھید بھٹو کے بارے میں لکھا:
"ہم عرب لوگ ہمیشہ شھید بھٹو کے احسان مند رہیں گے۔بھٹو صاحب کے عرب لوگوں کے بھت احسانات ہیں جن میں سب سے بڑا اور ناقابلِ فراموش احسان یہ تھا کہ بھٹو صاحب نے سوئے ہوئے عرب ممالک کے سربراہان کو جگا دیا تھا۔یہ بھٹو صاحب ہی تھے جنہوں نے ہمکو اپنی اھمیت اور حیثیت سے باخبر کیا،جو کہ ہم کافی حد تھ بھول چکے تھے۔

کرنل قذافی نے اپنے اور شھید بھٹو کی یادوں کے حوالے سے لکھا کہ شھید بھٹو کرشماتی اور جادوئی شخصیت کے مالک تھے اور انکی شخصیت کا اثر میی نے خود پہ سب سے زیادہ پایا۔بھٹو صاحب اور میں جب بھی ملتے تھے تو میرے انسے ملنے کے جذبات کا ٹھکانا نہی ہوتا تھا۔وہ بولتے رہتے تھے اور میں انکے انداز اور شخصیت سے بے قابو ہو کہ ہنستا جاتا تھا۔

بھٹو صاحب سے ملاقاتوں میں جب ہم دونوں کی (بیویاں) بھی موجود ہوتی تھیں تب بھی میرا ہنسنا اور بھٹو کی شخصیت کے آگے بے قابو ہو جانا معمول ہوتا تھا۔اکثر میری اہلیہ کا مجھ سے اس پے جھگڑا  ہوتا تھا اوربھٹو صاحب سے ملاقات کے بعد میری اہلیہ کہتی تھیں کہ کرنل صاحب آپ جب بھی بھٹو صاحب سے ملاقات کرتے ہیں تو مینے اکثر یہ دیکھا ہے کہ آپ کا مُنہ کھلا رہتا ہے اور آپ ہنستے رہتے ہو۔

میری اہلیہ کہتی تھیں کہ کرنل صاحب آپ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ آپ بھی ایک مملکت کے سربراہ ہیں۔میں اپنی اہلیہ کو کہتا تھا کہ جب بھی بھٹو سے میری ملاقات ہوتی ہے تو بھٹو کی شخصیت مجھ پے حاوی ہو جاتی ہے اور انکی باتیں سن کہ خود کو      قابو میں رکھنا میرے بس میں نہی ہوتا۔

No comments

Post a Comment

Don't Miss
LunarGaze © all rights reserved
made with by templateszoo